جنیلیا نے رتیش دیش مکھ کے ساتھ مراٹھی فلم ’’مائولی‘‘کے سپیشل گانے میں رقص کو دھماکہ خیز قرار دے دیا

منگل 4 دسمبر 2018 12:54

جنیلیا نے رتیش دیش مکھ کے ساتھ مراٹھی فلم ’’مائولی‘‘کے سپیشل گانے میں رقص کو دھماکہ خیز قرار دے دیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ جنیلیا نے اپنے شوہر رتیش دیش مکھ کے ساتھمراٹھی فلم ’’مائولی‘‘ کے سپیشل گانے میں رقص کو دھماکہ خیز قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رتیش دیش مکھ اور ان کی اہلیہ جنیلیا دیش مکھ 4 سال بعد فلم ’’مائولی‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جس میں جنیلیا مختصر کردار ادا کریں گی جو ہولی کے تہوار پر مبنی گانا ہے ۔ اس سلسلے میں جنیلیا کا انسٹاگرام پر کہنا تھا کہ انہیں رتیش کے ساتھ کام کئے ہوئے 4 سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور اب فلم’’مائولی‘‘ میں ہولی کے تہوار پر مبنی گانے ’’دھوونتک‘‘ پر رتیش کے ساتھ رقص کرنا دھماکہ خیز تھا۔

وقت اشاعت : 04/12/2018 - 12:54:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :