فلم ’’زیرو‘‘کے ٹریلر کو انٹرنیٹ پر 100ملین ویوز حاصل، ریکارڈ قائم کر دیا

منگل 4 دسمبر 2018 14:26

فلم ’’زیرو‘‘کے ٹریلر کو انٹرنیٹ پر 100ملین ویوز حاصل، ریکارڈ قائم کر دیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ کے ٹریلر کو انٹرنیٹ پر اب تک 100ملین لوگوں نے دیکھاجس کے بعد یہ فلم اپنے ٹریلر کے 100ملین ویوز حاصل کرنے والی پہلی بالی وڈ فلم بن گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ کا ٹریلر 2 نومبر کو ریلیز کیا گیا جسے یوٹیوب پر 24گھنٹے میں 50 ملین لوگوں نے دیکھا لیکن اسے 31 روز گزرنے کے بعد اب تک اسے 100ملین لوگ دیکھ چکے ہیں جس کے بعد یہ فلم 100ملین ویوز حاصل کرنے والی پہلی بالی وڈ فلم بن گئی ہے۔

وقت اشاعت : 04/12/2018 - 14:26:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :