دیشا پتانی نے 2018ء کو اپنے لئے مثبت سال قرار دے دیا

منگل 4 دسمبر 2018 14:26

دیشا پتانی نے 2018ء کو اپنے لئے مثبت سال قرار دے دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیشا پتانی نے ایکشن فلم ’’بھارت‘‘ میں اپنے کردار کو اب تک کا سب سے مشکلکردار قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیشا پتانی نے 2018ء کو اپنے لئے مثبت سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ہمیشہ سے ایکشن فلموں میں کام کرنے کی خواہش تھی اور خوش قسمتی سے 2018ء میں فلم ’’باغی 2‘‘ اور بھارت‘‘ سے ان کی یہ خواہش پوری ہو گئی۔

(جاری ہے)

کیونکہ فلم ’’باغی 2 {‘‘ نے باکس آفس پر 100کروڑ سے زائد کا کاروبار کیاجبکہ فلم ’’بھارت‘‘ ان کے لئے بہت خاص ہے کیونکہ کیریئر کے آغاز میں ہی انہیں اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے جس میں میرا کردار اب تک کے کرداروں میں سب سے زیادہ چیلنجنگ ہے اس لئے یہ سال ان کے لئے مثبت رہا ہے جس پر انہیں بہت خوشی ہے۔ واضح رہے کہ دیشا پتانی فلم ’’بھارت‘‘ میں سرکس آرٹسٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔
وقت اشاعت : 04/12/2018 - 14:26:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :