امیتابھ بچن نے فلم ’’جھنڈ ‘‘کی عکس بندی شروع کر دی

منگل 4 دسمبر 2018 14:26

امیتابھ بچن نے فلم ’’جھنڈ ‘‘کی عکس بندی شروع کر دی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے فلم ’’ جُھنڈ ‘‘ کی ناگپور میں عکس بندی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم ’’جُھنڈ‘‘ کی عکس بندی کے لئے ناگپور میں موجود ہیں جو مراٹھی ہدایت کار ناگ راج منجولی کی پہلی ہندی فلم ہے۔ فلم کی کہانی ریٹائرڈ سپورٹس ٹیچر وجے برسی کی زندگی پر مبنی ہے جو ایک این جی ’’سلم سوکرز‘‘ کے بانی بھی ہوتے ہیں اور گلی کے بچوں میں منشیات و جرائم کے تدارک اور ان کی بحالی کے لئے ان بچوں پر مشتمل فٹ بال ٹیم بناتے ہیں۔ فلم میں امیتابھ وجے برسی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 04/12/2018 - 14:26:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :