ایوش شرما اور سنجے دت نئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

منگل 4 دسمبر 2018 14:26

ممبئی۔ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت اور سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما نئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنجے دت اور ایوش شرما کے ساتھ فلم کے معاہدے پر کام جاری ہے اور اس کے متعلق باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ یہ فلم ہدایت کار و فلم ساز احمد خان اور پریرنا اروڑا کی مشترکہ پیشکش ہو گی جو انڈر ورلڈ کے اتار چڑھائو پر مبنی ہو گی جس کی عکسبندی آئندہ سال مئی میں شروع کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 04/12/2018 - 14:26:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :