الحمراء میں ثقافتی سرگرمیوں پر قدغن لگانا قابل مذمت ،فیاض الحسن کے اندر چھپا جماعتیہ باہر آگیا ‘حسن مرتضیٰ

کمرشل ڈراموں پر پابندی فنکاروں کے پیٹ پر لات مارنے کے مترادف ہے‘سیکرٹری اطلاعات و پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب

منگل 4 دسمبر 2018 14:46

الحمراء میں ثقافتی سرگرمیوں پر قدغن لگانا قابل مذمت ،فیاض الحسن کے اندر چھپا جماعتیہ باہر آگیا ‘حسن مرتضیٰ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور پارلیمانی لیڈرسید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ الحمراء میں ثقافتی سرگرمیوں پر قدغن لگانا قابل مذمت ہے ،پیپلز پارٹی فنکاروں اور آرٹسٹوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے الحمرا ہال میں کمرشل ڈراموں پر پابندی کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمرا ہال شہید بھٹو کا لاہور کے فنکاروں اور عوام کیلئے لازوال تحفہ ہے،پیپلزپارٹی الحمرا ہال کے تشخص کو ختم کرنے کی ہر سازش ناکام بنا دے گی۔

انہوں نے کہا کہ فیاض الحسن کے اندر چھپا جماعتیہ باہر آگیا ہے،کمرشل ڈراموں پر پابندی فنکاروں کے پیٹ پر لات مارنے کے مترادف ہے،سکرپٹ کی منظوری کے نام پر ثقافتی مارشل لا کی مزاحمت کریں گے۔
وقت اشاعت : 04/12/2018 - 14:46:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :