عزیز میاں قوال کی برسی کل منائی جائے گی

عزیز میاں قوال کی برسی کل منائی جائے گی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2018ء) پرائیڈ آف پرفارمنس عزیز میاں قوال کی 18ویں برسی کل 6دسمبر بروز جمعرات کومنائی جائے گی ۔ اس موقع پر عزیز میاں قوال کے پرستار وںاور مداحوں کی جانب سے خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اللہ ہی جانے کون بشر ہے، یا نبیؐ یا نبیؐ ، شرابی میں شرابی سمیت سینکڑوں قوالیاں گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے حکومت پاکستان سے 1989ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والے ملک کے نامور قوال عزیز میاں 17اپریل 1942ء کو پید ا ہوئے ۔

(جاری ہے)

ان کا اصل نام عبدالعزیز تھا لیکن وہ عزیز میاں قوال کے نام سے مشہور ہوئے۔ عزیز میاں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور قوالی کے شعبہ کا چنائو کیا۔ عزیز میاں کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ انہوںنے اپنی گائی گئی زیادہ تر قوالیوں کی شاعری خود تخلیق کی۔ عزیز میاں نے اپنے منفرد ، بھاری بھرکم ، بارعب انداز گائیکی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی دیگر ممالک میں انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے ، جانے ، پہچانے جاتے تھے۔ عزیز میاں 6دسمبر 2000ء کو 58برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 04/12/2018 - 16:20:21

Your Thoughts and Comments