پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی شادی کی تصاویر منظر عام پرآگئیں

بالی وڈ سٹار پریانکا نےشادی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ کیں

پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی شادی کی تصاویر منظر عام پرآگئیں
جودھ پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 دسمبر2018ء) بالی وڈ سٹار پریانکا نے اپنی شادی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پوسٹ کر دیں۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونز شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکی گلوکار نک جونز کے دل کی ملکہ بن گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پرنکا چوپڑا اور نک جونز کی شادی کی تقریب ریاست راجستھان کے شہر جودھ پور میں عیسائی رسومات کے تحت ہوئی جس میں پریانکا اور نک جونز کے عزیز و اقارب سمیت مشہور شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے کروڑوں روپے خرچ کرڈالے۔

(جاری ہے)

پریانکا کی شادی کی رسومات 2 اور 3 دسمبر کو بھارتی شہر جودھ پور کے امیدبھون پیلس میں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق اسٹار جوڑی نے شادی کی تقریبات کیلئے 29 نومبر سے 3 دسمبر تک پورا پیلس بک کرا یا گیا،جس میں 64 لگژری کمرے اور سوئٹس شامل ہیں۔ ایک کمرے کا ایک رات کا کرایہ 47 ہزار روپے سے زائد اور لگڑری سوئٹس کا کرایہ 65 ہزار روپے سے زائد ہے جبکہ کچھ کمروں کا ایک رات کا کرایہ لاکھوں میں بھی ہے۔ہوٹل کے 5 روز کے کرائے کی مجموعی رقم تقریبا 3 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے تاہم یہ صرف دولہا دلہن اور مہمانوں کے ہوٹل میں رہنے کا خرچہ ہے جبکہ شادی کی دیگر رسموں کے دوران ہونے والی سجاوٹ اور فنکشن وغیرہ پر بھی لاکھوں روپے خرچ کئے گئے۔

تازہ پریانکا اور نک جونز کی شادی کی تصاویر پہلی بارمنظر عام پر آئیں ہیں۔
انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر خود اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے پوسٹ کیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 04/12/2018 - 21:42:26

Your Thoughts and Comments