پاکستانی فلموں کی کامیابی اور فروغ کیلئے سینما مالکان کا تعاون ضروری ہے ‘اسلم شیخ

جب تک سینما مالکان پاکستانی فلم انڈسٹری کو پرموٹ نہیں کرینگے ہم کامیاب فلمیں نہیں دے سکتے

بدھ 5 دسمبر 2018 13:54

پاکستانی فلموں کی کامیابی اور فروغ کیلئے سینما مالکان کا تعاون ضروری ہے ‘اسلم شیخ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) کراچی سے تعلق رکھنے والے سینئر اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی اور فروغ کیلئے سینما مالکان کا تعاون ضروری ہے ، جب تک سینما مالکان پاکستانی فلم انڈسٹری کو پرموٹ نہیں کریں گے ہم کامیاب فلمیں نہیں دے سکتے ۔انہوں نے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سینما مالکان کو بھارتی فلموں کی بجائے پاکستانی فلموں کا ترجیح دینا ہوگی ۔

(جاری ہے)

جب تک سینما آنر پاکستانی فلموںکو پر پرموٹ نہیں کرتے اس وقت تک پاکستانی فلم انڈسٹری کا فروغ ممکن نہیں ۔ اس لیے پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے ہمیں سینما مالکان کے تعاون کی بہت ضرورت ہے ۔ اسلم شیخ نے کہاکہ ہماری ڈرامہ انڈسٹری اس وقت اپنے عروج کے دور سے گزررہی ہے اور میری خواہش ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری کی طرح ہماری فلم انڈسٹری بھی اپنے عروج کی طرف واپس آجائے اورا س کے لئے ہم نے اپنی کاوشوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔
وقت اشاعت : 05/12/2018 - 13:54:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :