شادی کے بعد شوبز کو چھوڑ دوں گی ‘اداکارہ ناہید شبیر

اداکارہ نہ ہوتی تو اس وقت اپنا ریسٹورنٹ چلا رہی ہوتی

بدھ 5 دسمبر 2018 13:54

شادی کے بعد شوبز کو چھوڑ دوں گی ‘اداکارہ ناہید شبیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2018ء) کراچی سے تعلق رکھنے والی خوبرو اداکارہ ناہید شبیر نے کہا ہے کہ شادی کے بعد شوبز کو چھوڑ دوں گی ،2019ء میری شادی کا سال ہو سکتا ہے ،مجھے کھانے پکانے سے عشق ہے ،اگرمیں اداکارہ نہ ہوتی تو اس وقت اپنا ایک ریسٹورنٹ چلا رہی ہوتی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے شاعری سے بھی لگائو ہے اور پروین شاکر ،مرزا غالب ،منیر نیازی ،گلزار کی شاعری سے متاثر ہوں ،بھارت سے تعلق رکھنے والے شاعر گلزار نے میری ڈرامہ سیریل کے تھیم سونگ بھی لکھے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 2002ء میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا اور چار سال کے بعد میں نے اپنی ذاتی ڈرامہ سیریل پروڈیوس کی اب تک سات ڈرامہ سیریل پروڈیوس کر چکی ہوں اور خواہش ہے کہ فلم کی ڈائریکشن بھی دوں ۔ ناہید شبیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے فلموں میں کام کرنے کی متعدد بار پیشکش ہوئی مگر میری اولین ترجیح ٹی وی ڈرامہ ہی ہے اس لیے کبھی فلم کی طرف جانے کا نہیں سوچا ۔
وقت اشاعت : 05/12/2018 - 13:54:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :