رنویر اور میرے رشتے کی بنیاد ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ باہمی تعاون پر مبنی ہے، دیپیکا پڈوکون

رنویر اور میرے رشتے کی بنیاد ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ باہمی تعاون ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ رنویران کے بہت اچھے دوست، ساتھی، اور ہمدم ہیں اور ہمارے رشتے کی بنیاد ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ آداز خیال اور تعاون پرہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے شادی کے بعد جی کیو میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ایک وقت آتا ہے جب آپ یہ جانتے ہیں کہ کس کے ساتھ آپ کو اپنی پوری زندگی گزارنی ہے اور اس انسان میں وہ سب کچھ ہے جو آپ اپنے شریک حیات میں دیکھنا چاہتے ہیں اور رنویر ہی ہیں جو میرے بہت اچھے دوست، ساتھی اور ہمدم ہیں اور ہمارے رشتے کی سب سے اہم بنیاد نہ صرف آزاد خیال ہونا یعنی ایک دوسرے سے ہر بات شیئر کرنا ہے بلکہ ایک دوسرے کی پیشہ وارانہ مصروفیات اور ذاتی ضروریات کو سمجھنا اور بہت زیادہ تعاون کرنا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 05/12/2018 - 14:15:04

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments