سوشانت سنگھ راجپوت نے سارا علی خان کو محنتی اور ذہین قرار دے دیا

بدھ 5 دسمبر 2018 14:19

سوشانت سنگھ راجپوت نے سارا علی خان کو محنتی اور ذہین قرار دے دیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے سارا علی خان کو بہت زیادہ محنتی اور ذہین قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے فلم ’’کیداراناتھ ‘‘ میں پانی ساتھی اداکارہ سارا علی خان کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ سارا تیز اور ذہین ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اعتماد دو طرح کا ہوتا ہے ایک وہ جو نظر انداز کرنے سے آتا ہے اور دوسرا خود کے متعلق معلوم ہونے کا نام ہے اور اکثر ایسے لوگ جو جانتے کہ وہ ذہین ہیں اور سوچتے ہیں کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں جس کے بعد سیکھنے کا عمل روک دیتے ہیں لیکن سارا ایسی نہیں ہیں وہ ذہین، بہت زیادہ محنتی اور پر تجسس طبیعت کی مالک ہیں۔

فلم’’کیداراناتھ ‘‘ رواں ماہ 7تاریخ کو ریلیز ہوگی۔
وقت اشاعت : 05/12/2018 - 14:19:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :