بھارتی سپر اسٹام کمل ہاسن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

فلم انڈسٹری کو ’انڈین‘،’اک دوجے کیلئے‘، ’وکرم‘ اور’چاچی 420‘سمیت متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی

بدھ 5 دسمبر 2018 17:08

بھارتی سپر اسٹام کمل ہاسن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2018ء) بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار کمل ہاسن اپنی اگلی فلم ’انڈین2‘ کی ریلیز کے بعد فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار، پروڈیوسر، ہدایت کار، اسکرین رائٹر اورسیاستدان کمل ہاسن کا شمار بالی ووڈ اور تامل فلموں کے سپر اسٹارز میں ہوتا ہے انہوں نے فلم انڈسٹری کو ’انڈین‘،’اک دوجے کیلئے‘، ’وکرم‘ اور’چاچی 420‘سمیت متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں تاہم اب وہ اپنی آنے والی فلم ’انڈین2‘ کی ریلیز کے بعد فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمل ہاسن اپنی سیاسی مصروفیات کی وجہ سے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں۔ ایک تقریب کے دوران اداکار کمل ہاسن کا کہنا تھا کہ ان کی سیاسی جماعت 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں بھارتی ریاست تامل ناڈو سے اپنے نمائندے میدان میں اتارے گی لہٰذا فلم ’انڈین2‘ کے بعد وہ اپنی سیاسی سرگرمیوں پر توجہ دیں گے۔۔
وقت اشاعت : 05/12/2018 - 17:08:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :