اداکارہ سینڈرا او اور کامیڈین اینڈی سیمبرگ گلوڈن گلوب ایورڈز 2019 کے میزبان ہوں گے

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) کینیڈین اداکارہ سینڈرا او اور امریکی کامیڈین اینڈی سیمبرگ گلوڈن گلوب ایورڈز 2019 کی میزبانی کریں گے۔ دونوں اداکار پہلی مرتبہ گولڈن گلوب فلم ایوارڈز کی میزبانی کریں گے۔

(جاری ہے)

گولڈن گلوب کے لئے نامزدگیوں کا اعلان آج متوقع ہے جبکہ ایورڈز دینے کی سالانہ تقریب 6 جنوری کو بیورلے ہلز کیلی فورنیا میں ہو گی جس کے ساتھ ہی ہالی وڈ میں ایورڈز سیزن کا آغاز ہو جائے گا۔ اداکارہ سینڈرا او کو ٹیلی وژن ڈرامہ ’’گرے ایناٹومی‘‘سے شہرت حاصل ہے جبکہ سیمبرگ ’’سیچرڈے نائٹ لائیو‘‘ کے کاسٹ ممبر اور کامیڈی سیریز ’’بروکلین نائن نائن‘‘ ان کی وجہ شہرت ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 06/12/2018 - 11:10:13

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments