امریکی کامیڈین کیون ہارٹ آئندہ سال آسکر اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی کریں گے

جمعرات 6 دسمبر 2018 11:10

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) امریکی کامیڈین کیون ہارٹ آئندہ سال آسکر اکیڈمی ایوارڈز کی میزبانی کریں گے۔کیون ہارٹ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آسکر ایوارڈز کی میزبانی کے لئے اپنے انتخاب سے بے حد خوش ہوں اور یہ میرے لئے ایک اعزاز ہے۔ اکیڈمی ایورڈز کی انتظامیہ نے کیون ہارٹ کی اس پوسٹ پر ٹوئٹر پر انھیں ’’ویلکم ٹو دی فیملی‘‘ کہا ہے۔

(جاری ہے)

39سالہ افریقی نژاد امریکی کیون ہارٹ جنہیں گزشتہ سال کی فلم ’’جمانجی-ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ سے شہرت حاصل ہوئی، نے کہا ہے کہ میں خوشی سے پاگل ہو رہا ہوں کیونکہ یہ میری زندگی کا مقصد اور خواب تھا کہ ایک دن میں آسکر ایورڈز کی میزبانی کر پائوں۔ انھوںنے کہاکہ یہ میرے لئے ناقابل یقین تھا۔ ہالی وڈ میں آسکر ایوارڈز کی میزبانی کرنا وہاں اے لسٹ ناظرین کی موجودگی کی وجہ سے مشکل ترین تصور کی جاتی ہے۔امریکا میں 2018ء کے آسکر ایورڈز کی تقریب کے ٹی وی ناظرین کی تعداد 26.5 ملین رہی۔آسکر ایورڈز کے لئے نامزدگیوں کا اعلان 22 جنوری 2019ء کو کیا جائے گا جبکہ تقریب 24 فروری کو منعقد ہوگی۔
وقت اشاعت : 06/12/2018 - 11:10:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :