’’ایوینجرز‘‘ 4 مئی 2019 میں دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی
مارول کی جانب سے 3 مختلف فلموں کے ٹریلرز ایک ہی ہفتے میں جاری کیے گئے
جمعرات 6 دسمبر 2018 12:38
(جاری ہے)
مارول سینماٹک یونیورس کاسمکس (یہ ویب سائٹ مارول کی سرگرمیوں سے لوگوں کو آگاہ کرتی ہی) کے بانی نے اس تاریخ کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک اور صارف نے بھی کچھ ایسا ہی دعویٰ اپنی ٹوئیٹ میں کیا ہے۔مارول کے صدر کیون فیگ کچھ عرصہ قبل کہہ چکے ہیں ایوینجرز 4 کا ٹریلر رواں سال کے اختتام سے پہلے سامنے آجائے گا۔پہلے توقع کی جارہی تھی کہ یہ ٹریلر 29 نومبر کو ریلیز ہوگا، یعنی ایوینجرز انفٹنی وار کے ٹریلر کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر۔اس اسٹوڈیو نے منگل کو کیپٹن مارول کا دوسرا ٹریلر ریلیز کیا جبکہ اسپائیڈر مین فار فرام ہوم کا ٹریلر بھی رواں ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔اگر ایوینجرز 4 کے ٹریلر کی افواہ درست ثابت ہوئی تو یہ پہلی بار ہوگا کہ مارول کی جانب سے 3 مختلف فلموں کے ٹریلرز ایک ہی ہفتے میں جاری کیے گئے۔ایوینجرز کے ٹریلر میں فلم کے صغیہ راز میں رکھنے والے نام کے انکشاف کی بھی توقع ہے جو کہ مختلف افواہوں کے مطابق ایوینجرز : انایلیشن یا ایوینجرز : اینڈ گیم ہوسکتا ہے مگر یہ اس سے ہٹ کر بھی ہو تو حیرت کی بات نہیں۔خیال رہے کہ اس وقت 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹریلر کا ریکارڈ ایوینجرز انفٹنی وار کے پاس ہے جسے ایک دن میں 23 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا۔ایوینجرز 4 مئی 2019 میں دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی اور یہ مارول سینماٹک یونیورس کے تیسرے فیز کا اختتام کرے گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Ashraf Khan
Neeli
Annette Bening
Emma Stone
Katrina Bowden
Kim Kardashian
Shaista Lodhi
Iswarya Menon
Daisy Ridley
Ellie Kemper
Adnan Malik
Ali Sethi
Showbiz News In Urdu
-
معروف ادیب افسانہ نگاراے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
بھارتی اداکار وجے کی سکیورٹی گارڈ کی شادی میں اچانک شرکت، مداح حیران
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
-
ہدایتکار حسن طارق کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
-
سینسر بورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پر پابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز