پریاناکا کو اپنی دلہن کے روپ میں دیکھ کر نک جونز کے آنسو چھلک پڑے

پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی شادی میں دلہے کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی

جمعرات 6 دسمبر 2018 12:38

پریاناکا کو اپنی دلہن کے روپ میں دیکھ کر نک جونز کے آنسو چھلک پڑے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) نامورامریکی گلوکارنک جونز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اپنی دلہن کے روپ میں دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اورخوشی کے مارے ان کے آنسو چھلک پڑے۔پاکستان اور بھارت میں عموماً شادی کے دوران دلہنیں اپنے بابل سے بچھڑ نے پر روتی ہیں لیکن پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی شادی میں دلہے کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پیپلز میگزین نے نک اور پریانکا کی مسیحی رسوم کے مطابق ہونے والی شادی کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں پریانکا چوپڑا سفید عروسی لباس میں انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں اور اپنی والدہ کے ساتھ شادی کے مقام کی طرف جارہی ہیں۔ ویڈیومیں دلہا نک جونز اپنی دلہن کا انتظار کررہے ہیں اس موقع پر ان کے چہرے پر چھائی مسکراہٹ اور آنکھوں میں نمی واضح دیکھی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

نک جونزپریانکا کو عروسی لباس میں اپنی دلہن کے روپ میں دیکھ کرجذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے خوشی کے مارے آنسو چھلک پڑے نک جونز کی آنسو صاف کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی گزشتہ دنوں بھارت کے تاریخی شہر جودھپور کے عمید بھوان پیلس میں ہوئی جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔
وقت اشاعت : 06/12/2018 - 12:38:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :