میڈیا لوگوں کو اٴْمید سے ہونے سے قبل ہی ماں بنا دیتا ہے‘انوشکا

یہ غیر ضروری باتیں ہیں جوکہ کبھی نہیں چھپ سکتیں‘انوشکا کی امید سے ہونے کی تردید

جمعرات 6 دسمبر 2018 12:38

میڈیا لوگوں کو اٴْمید سے ہونے سے قبل ہی ماں بنا دیتا ہے‘انوشکا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی گزشتہ سال ہی شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم اب میڈیا میں اداکارہ کے اٴْمید سے ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ انوشکا شرما گزشتہ سال بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا نے امید سے ہونے کی خبروں کی تردید کر دی، انھوں نے کہا کہ یہ غیر ضروری باتیں ہیں جوکہ کبھی نہیں چھپ سکتیں۔ آپ شادی کو راز میں رکھ سکتے ہیں لیکن امید سے ہونے کو کبھی نہیں چھپا سکتے ۔لوگ بغیر سوچے سمجھے کچھ بھی لکھ دیتے ہیں۔ حتیٰ کہ میڈیا لوگوں کو اٴْمید سے ہونے سے قبل ہی ماں بنا دیتا ہے۔

وقت اشاعت : 06/12/2018 - 12:38:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :