پریانکا کی شادی کے پہلے استقبالیہ میں نریندرمودی توجہ کا مرکز

پریانکا کی شادی کے پہلے استقبالیہ میں نریندرمودی توجہ کا مرکز
دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی شادی کے بعد رکھے پہلے استقبالیہ میں صرف خاندان اور قریبی دوستوں نے ہی شرکت نہیں کی بلکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی اس تقریب کا حصہ بنے۔

(جاری ہے)

نریندر مودی کے اس تقریب میں آتے ہی تمام تر مہمان ان کی جانب متوجہ ہوگئے۔پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کے استقبالیہ کی تقریب دہلی میں منعقد ہوئی تھی۔اس دوران پریانکا چوپڑا نے ڈیزائنر فالگونی شین پی کوک کا بنایا لہنگا زیب تن کیا، جبکہ نک جونس نیلے رنگ کے سوٹ میں نظر آئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 06/12/2018 - 12:38:03

Your Thoughts and Comments