عاطف اسلم کے ’’بارہ بجے ‘‘کا ٹیزر جاری کردیاگیا

عاطف اسلم کی ویڈیو ذیشان پرویز نے پروڈیوس کی ہے جسے 12 دسمبرکو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے

جمعرات 6 دسمبر 2018 12:38

عاطف اسلم کے ’’بارہ بجے ‘‘کا ٹیزر جاری کردیاگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) گلوکار عاطف اسلم کے نئے گیت بارہ بجے کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا جس کے بعد شائقین اس کے ریلیز ہونے کا انتظار بے چینی سے کر رہے ہیں۔عاطف اسلم کی ویڈیو ذیشان پرویز نے پروڈیوس کی ہے جسے 12 دسمبرکو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عاطف نے فلموں کیلئے بھی متعدد گانے گائے ہیں، انھوں نے پاکستانی فلموں کے علاوہ بالی وڈ کیلئے بھی گایا۔ ان کے گائے میں اگر ، سہمی ہے دھڑکن ، محبوب کو پا کر سمیت متعدد گانے شائقین میں بہت مقبول ہیں۔گلوکار عاطف اسلم نے امریکی گلوکار آکون کے ساتھ بالی وڈ فلم تم بن ٹو میں بھی آواز کا جادو جگایا تھا۔

وقت اشاعت : 06/12/2018 - 12:38:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :