افغانستان‘ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بھارتی فلم کابل ایکسپریس کی نمائش پر پابندی

اتوار 7 جنوری 2007 16:01

افغانستان‘ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بھارتی فلم کابل ایکسپریس کی نمائش پر پابندی
کابل (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07جنوری2007 ) افغان حکومت نے بھارتی فلم کابل ایکسپریس کی ملک میں نمائش پر پابندی عائد کردی ہے کیونکہ اس میں پاکستان کے خلاف بہت زیادہ زہریلا پروپیگنڈہ کیا گیا ہے۔ افغانستان میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد شوٹ کی جانے والی اس بھارتی فلم کی کہانی دو بھارتی صحافیوں، ان کے افغان ڈرائیور، ایک امریکی خاتون صحافی اور ایک ’پاکستانی طالبان‘ کے گرد گھومتی ہے۔

ہدایت کار کبیر خان کی اس تھرلر فلم میں ’چند ڈائیلاگ‘ افغان حکومت کے مطابق وہاں کی اقلیتی ہزارہ قوم کے لیے ناپسندیدہ ہیں۔ افغانستان میں ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد تقریباً دس فیصد ہے۔ اس فلم کی کہانی ایک ’پاکستانی طالبان‘ کی ہے جو اس سخت گیر اسلامی تحریک کی حکومت کے خاتمے کے بعد کابل سے واپس پاکستانی سرحد طورخم کی جانب بھاگنے کی کوشش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی اداکار سلمان شاہد نے اس فرار ہونے کی کوشش کرنے والے طالب کا کردار ادا کیا ہے۔ وہ دو بھارتی صحافیوں اور ان کے ڈرائیور کو یرغمال بنا کر ان کی گاڑی میں سرحد کی جانب سفر کرتا ہے۔ فلم میں اس طالب کو پاکستانی فوج کا سپاہی دکھایا گیا ہے جو اپنے اعلی افسروں کے حکم پر کابل بھیجا گیا تھا۔ تاہم سرحد پہنچنے پر پاکستانی فوجی ہی اسے گولیاں مار کر ہلاک کر دیتے ہیں۔

اس ایک مرتبہ کے اظہار نے اس فلم کو افغانستان میں پابندی کا شکار کر دیا لیکن پاکستان سے متعلق اس فلم میں کئی مقامات پر اس کے سیاستدانوں اور فوجیوں سے متعلق قابل اعتراض ڈائیلاگ سننے کو ملتے ہیں۔ایک جگہ پر یہ افغان ڈرائیور پاکستانی سیاستدانوں پر طالبان سے متعلق پالیسی میں قلا بازی کھانے پر تنقید کرتے ہوئے ان کے لیے کافی سخت لفظ بھی استعمال کرتا ہے۔

نائب افغان صدر کریم خلیلی جیسے افراد نے اس فلم پر اعتراض کیا ہے اور اس کے بنانے والوں کے خلاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔’کابل ایکسپریس‘ افغانستان میں پینتالیس روز میں سخت سیکیورٹی میں فلمائی گئی۔ بعض اوقات اداکاروں اور کیمرہ کریو سے زیادہ تعداد افغان پولیس کی ہوتی تھی۔ فلم زیادہ تر کابل اور طورخم کے درمیان شاہراہ پر ہی فلمائی گئی ہیاس فلم میں ہیرو جان ابراہم اور امریکی اداکارہ لنڈا ارسینیو کا کردار کافی کمزور محسوس ہوا۔ وہ محض بڑے اداکاروں کے نام کے لیے فلم میں ڈالے گئے محسوس ہوئے۔
وقت اشاعت : 07/01/2007 - 16:01:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :