ہمیشہ سستے کپڑوں کی تلاش میں رہتی ہوں،کاجول

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:20

ہمیشہ سستے کپڑوں کی تلاش میں رہتی ہوں،کاجول
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ ہمیشہ سستے کپڑوں کی تلاش میں رہتی ہیں اور پیسوں کے معاملے میں کافی کنجوس ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نے ’’کافی ود کرن‘‘ شو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ ہمیشہ سستے کپڑوں کی تلاش میں رہتی ہیں اور پیسوں کے معاملے میں کافی کنجوس ہیں۔کاجول کا اپنی اس عادت پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ گھر میں پہننے کیلئے آپ کو مہنگے کپڑے کی ضرورت نہیں ہو تی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ روڈ سائڈ شاپنگ یعنی سڑک سے بھی کپڑے خریدتی ہیں۔ اکثرآن لائن شاپنگ بھی کرتی ہیں اور کم سے کم پیسوں کے کپڑے منگوانے کی کوشش کرتی ہیں۔

وقت اشاعت : 06/12/2018 - 14:20:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :