جارج کلونی فائونڈیشن فار جسٹس کے تحت ’’ٹرائل واچ‘‘کا اعلان،

دنیا کے نظامات انصا ف کی عالمی درجہ بندی مرتب کی جائے گی

جمعرات 6 دسمبر 2018 14:28

جارج کلونی فائونڈیشن فار جسٹس کے تحت ’’ٹرائل واچ‘‘کا اعلان،
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) ہالی وڈ اداکار جارج کلونی کی اہلیہ امل کلونی نے اپنی تنظیم فائونڈیشن فار جسٹس کے تحت ’’ٹرائل واچ‘‘کے نام سے ایک عالمی مہم کا اعلان کیا ہے جو عالمی عدالتی نظام اور ان میں چلائے جانے والے مقدمات کا جائزہ لے کر جوڈیشیل سسٹمز کی عالمی درجہ بندی مرتب کرے گی۔اس بات کا اعلان جولیان اسنج اور یولیا ٹیموشنکو کے مشہور عالم مقدمات لڑنے والی وکیل امل کلونی نے کیا ہے،انھوں نے کہ ہے کہ گلوبل جوڈیشیل سسٹمز کی رینکنگ کے لئے ٹرائل واچ، کولمبیا یونیورسٹی لاء سکول اور امریکن بار ایسوسی ایشن کی معاونت سے انٹرنیشنل نیٹ ورک آف کورٹ مانیٹرز تشکیل دے کر ان کو تربیت دے گی جن میں نان لائرز بھی شامل ہوں گے اور ان کی رپورٹس کا جائزہ لے کر عالمی معیار کے منجھے ہوئے قانونی ماہرین دنیا کے نظام انصاف کی ممالک کے حساب سے درجہ بندی کریں گے۔

(جاری ہے)

امل کلونی نے کہا کہ آج کے نظام انصاف ضلم و جبر کے آلہ کار کے طور استعمال ہو رہے ہیں،حکومتیں اپنے مخالفین کو ان کے ذریعے آسانی سے جیل لیجاتی ،تنقیدکرنے والوں کو خاموش کراتی ہیں اور کمزور افراد کو مقدمات میں پھنسا کر دبایا جاتا ہے۔ہمارے ٹرائل مانیٹرز اس ظلم و استبداد پر روشنی ڈالیں۔امل کلونی نے ہالی وڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جارج کلونی سے 2014 میں شادی کی تھی وہ پیشے کے اعتبار سے ایک انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کی وکیل اور کولمبیا یونیورسٹی کے لاء سکول کی وزیٹنگ پروفیسر ہیں۔

جارج کلونی اور امل دونوں نے 2015 میں’’کلونی فائونڈیشن فار جسٹس‘‘کی بنیاد رکھی جس کا مقصد عدالتوں اور عدالتوں سے باہر انصاف کو فروغ دینا ہے۔امل ان دنوں میانمار میں قید عالمی ادارہ ابلاغ روئیٹرز کے دو صحافیوں کی رہائی کے لئے مقدمہ لڑ رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 06/12/2018 - 14:28:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :