سلمان خان کا شاہ رخ خان کے گانے پر ٹویٹ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم’’زیرو‘‘ کا نیا گانا ریلیز ہو نے پر ٹویٹ کر دیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ کا نیا گانا ’’عشق باز‘‘ ریلیز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

گانے میں سلمان خان بھی خصوصی رول میں نظرآئیں گے ۔گا نے کی ریلیز کے بعد سلمان خان کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا ہے۔جس میں لکھا ہے کہ ’’دوست کے نام، دوستی کے نام، عشق کرنے والوں کے نام، عشق بازی کے نام‘‘۔ جبکہ شاہ رخ نے بھی اس ٹویٹ کا خاص اندازمیں جواب دیتے ہو ئے لکھا ’’ فلم ’زیرو‘ کی پوری ٹیم کی جانب سے آپ کا شکریہ بھائی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 06/12/2018 - 15:01:33

Your Thoughts and Comments