اداکار نواز الدین صدیقی اب تامل فلموں میں اداکاری کریں گے

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:09

اداکار نواز الدین صدیقی اب تامل فلموں میں اداکاری کریں گے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2018ء) بالی وڈ فلموں سے شہرت کمانے کے بعد اب اداکار نواز الدین صدیقی تامل فلموں میں اداکاری کریں گے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں نوازالدین کی پہلی تامل فلم رجنی کانت پیٹا کی جھلک پیش کردی گئی ہے۔ فلم میں وہ رجنی کانت اور اداکارہ سمرن کے ساتھ اداکاری کریں گے۔ اس فلمی روپ میں نواز نظر کا چشمہ پہنے سنجیدہ انداز میں نمایاں ہیں۔ وہ سنگھار سنگھ نامی کردار کو تامل سینما پر پیش کریں گے۔

وقت اشاعت : 06/12/2018 - 17:09:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :