ادکارہ میرا کیخلاف نکاح پہ نکاح کیس پر سماعت ملتوی ،فریقین کو نوٹس جاری

ادکارہ میرا کیخلاف نکاح پہ نکاح کیس پر سماعت ملتوی ،فریقین کو نوٹس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2018ء) مقامی عدالت نے اسکینڈل کوئین ادکارہ میرا کے خلاف نکاح پہ نکاح کیس پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کرتے ہوئے دونوں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دسمبر کو جواب طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

کینٹ کچہری کی عدالت کے مجسٹریٹ عظمت اللہ اعوان نے عتیق الرحمان کی درخواست پر سماعت کی ۔فیملی عدالت ادکارہ میرا کو پہلے ہی عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے چکی ہے۔ درخواست میں عتیق الرحمان کا موقف ہے کہ ادکارہ میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ نکاح پہ نکاح کیا ہے ۔انہوںنے استدعا کر رکھی ہے کہ عدالت میرا کے خلاف فوجداری ایکٹ کی کاروائی کرنے کا حکم دے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/12/2018 - 16:19:07

Your Thoughts and Comments