زرین خان کا قابل اعتراض میسیج بھیجنے پر مینیجر کے خلاف مقدمہ

جمعہ 7 دسمبر 2018 16:57

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) بولی وڈ اداکارہ زرین خان یوں تو گزشتہ چند ماہ سے کسی فلم میں دکھائی نہیں دی، تاہم ان کے حوالے سے تازہ خبر نے سب کو حیران کردیا۔بولڈ ہارر اور کامیڈی فلموں میں اداکاری کے جلوے دکھانے سے شہرت حاصل کرنے والی 31 سالہ اداکارہ زرین خان نے اپنی ہی خاتون مینیجر کے خلاف ہراساں کرنے اور نازیبا پیغامات بھجوانے کا مقدمہ درج کروادیا۔

(جاری ہے)

دکن کیرونیکل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اداکارہ کے وکیل رضوان صدیقی نے اس بات کی تصدیق کی اداکارہ کی فریاد پر ممبئی کے کھار پولیس تھانے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 509 کے تحت مقدمہ دائر کروادیا گیا۔اداکارہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمے میں زرین خان کی سابق مینیجر انجلی اتھ کو نامزد کیا گیا۔وکیل نے بتایا کہ اداکارہ کی سابق مینیجر نے پیسوں کے معاملے پر زرین خان کو انتہائی نازیبا پیغامات بھجوائے اور انہیں دھمکیاں دیں، جس وجہ سے ان کے خلاف مقدمہ دائر کروایا گیا۔وکیل کے مطابق ابھی اس بات کی مزید تحقیقات ہونا باقی ہے کہ انجلی اتھ نے زرین خان کو کس طرح کے نازیبا پیغامات بھیجے اور انہیں کس طرح کی دھمکیاں دیں۔
وقت اشاعت : 07/12/2018 - 16:57:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :