جاوید شیخ اپنی فلم ’’وجود ‘‘کو آئندہ سال مارچ میں ریلیز کریں گے

جمعہ 7 دسمبر 2018 18:01

جاوید شیخ اپنی فلم ’’وجود ‘‘کو آئندہ سال مارچ میں ریلیز کریں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) سینئر اداکار و ہدایتکار جاوید شیخ اپنی فلم ’’وجود ‘‘کو آئندہ سال مارچ میں ریلیز کریں گے ۔ذرائع کے مطابق جاوید شیخ نے بطور ہدایتکار اپنی فلم ’’وجود ‘‘ مکمل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم سرد موسم کے پیش نظر فلم کو ریلیز نہیں کیا جا رہا ۔توقع ہے کہ جاوید شیخ مارچ میں فلم کو ریلیز کریں گے ۔فلم پاکستان سمیت دبئی اور انگلینڈ میں بھی ریلیز کرنے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔فلم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے فرائض انکی صاحبزادی مومل شیخ نے انجام دیئے ہیں ۔

وقت اشاعت : 07/12/2018 - 18:01:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :