پاکستان میں فلمی صنعت کی ترقی کیلئے بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے،چوہدری فواد حسین

0تک پاکستان فلمسازی میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک تھا،فلمی صنعت کی بحالی و ترقی چاہتے ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات میڈیا یونیورسٹی قائم کر کے فلم اور پرفارمنگ آرٹ سے متعلق تعلیم و تربیت فراہم کی جائیگی ،برطانوی فلم ماہرین سے بات چیت

جمعہ 7 دسمبر 2018 23:43

پاکستان میں فلمی صنعت کی ترقی کیلئے بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے،چوہدری فواد حسین
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلمی صنعت کی ترقی کیلئے بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے،1960تک پاکستان فلمسازی میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک تھا،فلمی صنعت کی بحالی و ترقی چاہتے ہیں،میڈیا یونیورسٹی قائم کر کے فلم اور پرفارمنگ آرٹ سے متعلق تعلیم و تربیت فراہم کی جائیگی ۔

تفصیلات کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جمعہ کو برطانوی فلم انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور انسٹی ٹیوٹ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کرتے ہوئے مستقبل کے اشتراک پر بات چیت کی ۔ وزیراطلاعات نے برطانوی فلم ماہرین کو میڈیا یونیورسٹی کے قیام سے بھی آگاہ کیااور کہا کہ یونیورسٹی فلم اور پرفارمنگ آرٹ سے متعلق تعلیم و تربیت فراہم کریگی۔

(جاری ہے)

فلمی صنعت کی بحالی کیلئے فلم فنڈ قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی اور ہالی وڈ کے اداکارپاکستان آئیں اور شمالی علاقوں میں شوٹنگ کریں۔ فلمی ماہرین سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقے دنیا بھر میں قدرتی حسن کی وجہ سے مشہورہیںپاکستان میں فلمی صنعت کی ترقی کیلئے بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بیرون ملک سے تربیت یافتہ نوجوانوں نے متعددکامیاب فلمیں بنائیں۔

وزیراطلاعات نے فلم فنڈ کے قیام ،سرٹیفکیشن اور تربیت کیلئے برطانوی فلم انسٹی ٹیوٹ سے تعاون پر بات چیت بھی کی اور کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے تربیت یافتہ افرادی قوت برطانیہ بھیج سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبے میں بچوں کا چینل شروع کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کی تفریح کیلئے کوئی چینل موجودنہیں جس پر برطانوی فلم ماہرین نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کے چینل کیلئے معاونت فراہم کریں گے۔

وزیراطلاعات نے اپنی گفتگو میں کہا کہ 1960تک پاکستان فلمسازی میں دنیا کا تیسرا بڑا ملک تھا۔انہوں نے کہا کہ 1960میں تنزلی شروع ہوئی ، 2005میں کوئی بھی فلم بن نہ پائی۔ انہوں نے کہا کہ 2006سے سینما کی بحالی شروع ہوئی،اب فلمی صنعت ترقی کررہی ہے۔ اس وقت پاکستان میں 187سینما گھر فعال ہیں۔آئندہ سالوں میں سینماؤں کی تعداد1000تک بڑھانا چاہتے ہیں۔برطانوی ماہرین نے وزیراطلاعات کے ساتھ فلم سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔ برطانوی فلم ماہرین نے دونوں ملکوں کی فلمی صنعتوں کے اشتراک کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔
وقت اشاعت : 07/12/2018 - 23:43:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :