ماہ نور نجی ریڈیوکے پروگرام میں مہمان بن گئیں

ہفتہ دسمبر 16:33

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2018ء) اسٹیج ،ٹی وی ،فلم کی معروف اداکارہ وپرفارمرماہ نور نجی ریڈیوکے پروگرام میں مہمان بن گئیں،تفصیلات کے مطابق ماہ نورکونجی ریڈیوکے ایک پروگرام میں بطورمہمان بلایا گیا تھا جہاں انہوں نے تقریبا دوگھنٹے تک عوام کے سوالات کے جوابات دیئے اس دوران ماہ نور نے اپنی فنی زندگی کے بارے بھی عوام کو آگاہ کیا،ماہ نورنے بتایا کہ وہ ان دنوں مختلف پروجیکٹس میں مصروف ہیں ،ان پروجیکٹس میں کچھ ملبوسات کی ماڈلنگ ،سونگ ویڈیوزاورچند کمرشلزبھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ان کے کریڈٹ پر بہت سے بہترین پروجیکٹس ہیں جن میں ان کی اداکاری ،پرفارمنس کو بے حدسراہا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/12/2018 - 16:33:47

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments