ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی

ہفتہ 8 دسمبر 2018 21:08

ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی
راولپنڈی08دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) پانچ لاکھ ڈالر بیرون ملک سمگل کرنے والے ملزمہ ایان علی کے خلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت بائیس دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ہفتہ کے روزملزمہ کے وکلاء کی جانب سے ایان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنیکی درخواست بھی سماعت کے لئے منظور کر لی گئی اور عدالت نے کسٹم ٹیم کو نوٹس جاری کر دیا یے،عدالت نے ملزمہ کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کر لی ہے۔

(جاری ہے)

سماعت کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین نے کی۔۔ واضح رہے کہ گذشتہ سماعت میں ایان علی کے وکیل نے دلائل دئیے تھے کہ میری موکلہ عدالت پیش ہونا چاہتی ہے لیکن بیماری کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انھیں سفر کرنے سے منع کیا ہے،عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی چیلنج کی جانے والی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے کسٹم کو نوٹس جاری کیا تھا،ملزمہ کے نئے وکیل نے عدالت میں یقین دہانی کرائی تھی کہ آئندہ سماعت پر ملزمہ عدالت میں حاضر ہو گی ،کیس کی سماعت بائیس دسمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 08/12/2018 - 21:08:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :