کبھی غریب کبھی امیر، یہی ایک سٹار کی زندگی ہے،شا ہ رخ خان

اتوار 9 دسمبر 2018 10:40

ممبئی۔09دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ کبھی غریب ترین اورکبھی امیر ترین ہوجانا یہی ایک سٹار کی زندگی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2018 کی امیرترین بھارتی سٹارز کی فہرست میں ٹاپ 10 میں شامل نہ ہونے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ کبھی غریب ترین کبھی امیر ترین اور کبھی پسندیدہ ترین ہوجانا، یہی ایک سٹار کی زندگی ہے۔

(جاری ہے)

چند روز قبل امریکی جریدے فوربز کی جانب سے اس سال کے 100 امیر ترین بھارتی سٹارز کی فہرست جاری کی گئی تھی جس میں شاہ رخ اس بار ٹاپ 10میں شامل نہیں ۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال دسمبر میں ریلیز ہونے والی نئی فلم ’زیرو‘ انہیں ایک مرتبہ پھر سے بھارت کے امیر ترین سٹارز کی فہرست میں قریب لے آئے گی۔واضح رہے شاہ رخ خان گزشتہ سال فوربز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر تھے، لیکن یکم اکتوبر 2017 ء سے لے کر 30 ستمبر 2018ء تک ان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی جس کی وجہ سے شاہ رخ خان رواں سال 56 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ اس فہرست میں 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
وقت اشاعت : 09/12/2018 - 10:40:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :