بھارتی ٹی وی کی مشہور بہو قتل کیس میں حراست میں
اتوار 9 دسمبر 2018 21:11
(جاری ہے)
اداکارہ دیوولینا بھٹاچاریہ کو سٹار پلس چینل کے مقبول ڈرامے ’ساتھ نبھانا ساتھیا‘ میں گوپینامی بہو کے کردار سے خاصی شہرت ملی۔
وہ ایک تربیت یافتہ کلاسیکل ڈانسر بھی ہیں۔ سنہ 2011سے اپنے کریئر کی شروعات کرنے والی دیوولینا ’ڈانس انڈیا ڈانس‘ ٹی وی شو کے سیزن ٹو کے آڈیشن میں پہلی مرتبہ نظر آئی تھیں۔انڈین ٹیلی ویڑن پر انہوں نے ’سنوارے سب کے سپنے پریتو‘ نامی ایک ڈرامے سے شروعات کی تھی۔ ٹی وی ڈراموں میں وہ بہو کے کردار میں خوب سراہی گئیں۔گزشتہ دنوں بکینی سمیت چند دیگر بولڈ تصاویر کی وجہ سے وہ انٹرنیٹ پر سرخیوں میں بھی رہیں۔اب تک ہونے والی پولیس کی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ چند ایسے بار ہیں جہاں ادانی معمول سے جایا کرتے تھے۔ سچن پوار کے ذریعہ وہ گلیمر کی دنیا سے منسلک متعدد خواتین سے بھی رابطے میں رہتے تھے۔ ستاون سالہ راجیشور ادانی اٹھائیس نومبر کو لاپتہ ہو گئے تھے۔پولیس نے ان کی گمشدگی کا معاملہ درج کیا اور جب تلاش شروع کی تو ان کے موبائل کا ممبئی کے ایک علاقے میں ہونے کا پتہ چلا۔ لیکن کچھ ہی دیر میں موبائل سگنلز بند ہو گئے۔ جس کے بعد پولیس نے ادانی کے اغوائ کا معاملہ درج کیا۔ادانی کے ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ اس روز وہ پنت نگر نامی علاقے میں گاڑی سے اتر گئے تھے، جہاں ایک اور گاڑی آئی اور وہ اس میں بیٹھ کر چلے گئے۔ایک ہفتے بعد ان کی لاش جنگلات میں سے ملی۔ اس معاملے میں پولیس اب تک دو درجن سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کر چکی ہے۔ پولیس اس گاڑی کی بھی تلاش کر رہی ہے جس میں ان کے ڈرائیور کے مطابق لاپتہ ہونے سے پہلے وہ بیٹھے تھے۔دیوولینا کا اس کیس سے کیا تعلق ہے، اس بارے میں پولیس نے اب تک کھل کر کچھ نہیں بتایا ہے۔ لیکن اشارہ دیا جا رہا ہے کہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے منسلک مزید خواتین کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔ -18/--243مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Taissa Farmiga
Hamid Rana
Tamara Taylor
nausheen shah
Amy Poehler
Ariel Winter
Asim Raza
Lindy Booth
Aishwarya Devan
Theo James
Kristen Stewart
ananya pandey
Showbiz News In Urdu
-
کامیڈی کنگ منور ظریف کی48ویں برسی29اپریل کو منائی جائے گی
-
برصغیر کے نامور اردوڈرامہ نگارآغاحشر کاشمیری کی 89ویں برسی 28اپریل کومنائی جائے گی
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
آج کل کے ڈراموں میں رشتوں کا تقدس پامال کیا جارہا ہے،نعمان اعجاز
-
بشریٰ انصاری کے دوسرے شوہر کی پہلی شادی اینکر فرح سعدیہ سے ہوئی تھی ،ڈاکٹرعمرعادل
-
شاہ رخ خان کی ڈان کے روپ میں واپسی
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
مجھے جلدی شادی کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہی: سدرہ نیازی