اکشے کمار اور پرینیتی چوپڑا فلم ’’کیسری‘‘ کے لئے جلد جئے پور میں گانا عکس بند کرائیں گے

پیر 10 دسمبر 2018 12:28

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار اور پرینیتی چوپڑا فلم ’’کیسری‘‘ کے لئے جلد جئے پور میں گانا عکس بند کرائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور اکشے کمار ان دنوں فلم ساز کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’کیسری‘‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں جس کے لئے پرینیتی جلد ہی جئے پور جائیں گی جہاں دونوں اداکاروں پر رومانوی گانا عکس بند کیا جائے گا جس کے ساتھ ہی فلم کی عکس بندی مکمل کی جائے گی۔ فلم کی کہانی ساراگڑھی کی جنگ پر مبنی ہے جس میں اکشے کمار ہلویندر ایشار سنگھ کا کردار ادا کر رہیں جو آئندہ سال 21مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 10/12/2018 - 12:28:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :