وسیم پنوں کا اداکارہ حسنہ بھٹی سے شادی کیلئے خود کو کروڑ پتی ظاہر کرنا فراڈ نکلا

پیر 10 دسمبر 2018 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) کامیڈین وسیم پنوں کا اداکارہ حسنہ بھٹی سے شادی کیلئے خود کو کروڑ پتی ظاہر کرنا فراڈ نکلا ۔جبکہ حسنہ بھٹی کا کہنا ہے کہ ڈرامے میں اس کردار کا مقصد معاشرے کی اصلاح کرنا ہے تاکہ لوگ کسی سے بھی شادی کر نے سے پہلے حقائق ضرور معلوم کرلیا کر یں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حسنہ بھٹی اور کامیڈین وسیم پنوں آج کل لاہور کے تماثیل تھیٹر میں ڈرامہ ’’اکھ لڑی بدوبدی ‘‘میں پر فارم کر رہے ہیں جہاں پر ایک رول میں وسیم پنوں خود کو کروڑ پتی ظاہر کرکے حسنہ بھٹی سے شادی کر لیتا ہے مگر شادی کے بعد وسیم پنوں کا امیر ہونے کا دعویٰ جھوٹ نکلتا ہے ۔

اس موقع پر ڈرامہ شائقین نے حسنہ بھٹی اور وسیم پنوں کی بہتر ین پرفارمنس پر انکو بھر پور دا د دی ۔حسنہ بھٹی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ معاشرے میں ایسے واقعات ہو رہے ہیںجن کو روکنے کیلئے والدین کو چاہیے وہ بچوں کی شادی سے پہلے مکمل تحقیقات کیا کر یں ۔
وقت اشاعت : 10/12/2018 - 13:40:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :