اینی میٹڈ فلم ’’رالف بریکس دا انٹرنیٹ‘‘ کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار

پیر 10 دسمبر 2018 15:08

اینی میٹڈ فلم ’’رالف بریکس دا انٹرنیٹ‘‘ کا امریکی باکس آفس پر راج برقرار
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) امریکی اینی میٹڈ کامیڈی فلم ’’رالف بریکس دا انٹر نیٹ‘‘ رواں ہفتے بھی امریکی باکس آفس پر سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق والٹ ڈزنی کی اینی کامیڈی میٹڈ فلم ’’رالف بریکس دا انٹر نیٹ‘‘ نے نارتھ امریکی باکس آفس پرریلیز کے تیسرے ویک اینڈ پر16.4ملین ڈالر سے زیادہ کا بزنس کر کے دیگر فلموں کو مات دے دی ہے جبکہ معمولی فرق کے ساتھ اینیمیٹڈ فلم ’’دا گرنچ‘‘ دوسرے نمبر پر ہے جس نے 15.2 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا۔ اس کے ساتھ راکی سیریز کی باکسنگ ڈرامہ فلم ’’کریڈ ٹو‘‘ بدستور تیسرے نمبر پراور فلم ’’ فنٹاسٹک بیسٹس: دا کرائمز آف گرنڈل والڈ‘‘چوتھے نمبر پر ہے۔

وقت اشاعت : 10/12/2018 - 15:08:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :