ریچا چڈھا کی فلم ’’فکرے 3‘‘ کا حصہ بننے کی خواہش

پیر 10 دسمبر 2018 15:08

ریچا چڈھا کی فلم ’’فکرے 3‘‘ کا حصہ بننے کی خواہش
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے فلم ’’فکرے 3‘‘ کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ریچا چڈھا نے ’’فکرے‘‘ سلسلے کی دوسری فلم ’’فکرے ریٹرنز‘‘ کی ریلیز کو ایک سال مکمل ہونے پر پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’’فکرے‘‘ ان کے لئے بہت خاص ہے کیونکہ اس سے ان کے بہت اچھے نئے دوست بنے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ’’فکرے‘‘ ٹیم کے ساتھ تیسری بار کام کرنے کے لئے پرامید ہوں اور میرا خیال ہے کہ اس فلم کا تیسرا حصہ بننا چاہیئے۔

وقت اشاعت : 10/12/2018 - 15:08:42

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :