اردو و سرائیکی کے گیت نگار وسیم قیصر کی 16ویں برسی کل منائی جائیگی

پیر 10 دسمبر 2018 15:26

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) اردو اور سرائیکی کے معروف گیت نگار وسیم قیصر کی 16ویں برسی کل منگل کو منائی جائے گی، وسیم قیصر کا اصل نام عبدالستارتھا، وسیم قیصر 18جون1953ء کو عبدالحکیم میں پیدا ہوئے، ان کا بیشتر وقت ملتان میں گزارا۔

(جاری ہے)

وسیم قیصر نے ریڈیو کیلئے بہت سے اردو اور سرائیکی گیت لکھ،1974 سے 1980ء تک فلم انڈسٹری سے بھی منسلک رہے، اس دوران انہیں حزیں قادری او ر قتیل شفائی کی قربت حاصل رہی، ریڈیو ملتان کیلئے ان کے سرائیکی گیت سلیم گردیزی، سعید سانول، نسیم اخترسمیت دیگر گلوکاروں نے گائے ۔ وہ صحافت کے ساتھ بھی منسلک رہے ، جبکہ ان کا شعری مجموعہ ان کی وفات کے بعد شائع ہوا، وسیم قیصر کا 11دسمبر 2002ء کو اس دار فانی سے انتقال کرگئے۔

وقت اشاعت : 10/12/2018 - 15:26:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :