عالیہ اور رنبیر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، مہیش بھٹ کی تصدیق

منگل 11 دسمبر 2018 13:19

عالیہ اور رنبیر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، مہیش بھٹ کی تصدیق
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) بالی وڈ ہدایت کار مہیش بھٹ نے بیٹی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی ایک دوسرے سے محبت کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار مہیش بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بیٹی عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے رنبیر کپور پسند ہیں اور وہ ایک اچھا لڑکا ہے لیکن شادی کا معاملہ ایک ایسی چیز ہے جو ان دونوں کو خود حل کرنا ہے کیونکہ میں ایسا شخص نہیں ہوں جو اس بات کا اندازہ لگاتے پھری کہ ان دونوں کی شادی کب ہو گی یا ان کا رشتہ کس سمت جائے گا۔

وقت اشاعت : 11/12/2018 - 13:19:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :