دلیپ کمار کی 96ویں سالگرہ منائی گئی

منگل 11 دسمبر 2018 15:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) بالی وڈ لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی 96ویں سالگرہ منائی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار دلیپ کمار 11دسمبر 1922ء کو پشاور میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام محمد یوسف خان تھا جنہیں بعد ازاں دلیپ کمار کے نام سے مقبولیت حاصل ہوئی جو لیجنڈری خان اور ٹریجڈی خان کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1944ء میں فلم ’’جوار بھاٹا ‘‘ سے فلمی سفر کا آغاز کیا، انہوں نے 54سال کے کیریئر میں 64فلمیں کیں جن میں 37ہٹ فلمیں ہیں۔ انہوں نے 1966ء میں سائرہ بانو سے شادی کی۔ انہیں بالی وڈ میں بہتری اداکاری کے اعتراف میں متعدد ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے جبکہ 1998ء میں پاکستان حکومت نے انہیں نشانہ امتیاز سے نوازا۔ ان کی معروف فلموں میں مغل اعظم، دیوداس، مدھومتی، شکتی، دیدار، بابل اور دیگر شامل ہیں جبکہ 1998ء میں فلم ’’قلعہ‘‘ ان کے کیریئر کی آخری فلم تھی۔
وقت اشاعت : 11/12/2018 - 15:30:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :