فلم ’’زیرو‘‘ کے گانے ’’حسن پرچم ‘‘ کا ٹیزر جاری

منگل 11 دسمبر 2018 15:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ کے نئے گانے ’’حسن پرچم ‘‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار آنند ایل رائے نے اپنی فلم ’’زیرو‘‘ کے نئے گانے ’’حسن پرچم ‘‘ کا ٹیزر ٹویٹر پر شیئر کیا جس کا آغاز اداکار شاہ رخ خان سے کیا گیا ہے جس میں ان کا دوست انہیں اطلاع دیتا ہے کہ مال میں ببیتا کماری (کترینہ کیف) آرہی ہیں جبکہ گانا آج 12دسمبر ) کو ریلیز کیا جائے گا۔ فلم میں اداکارہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم رواں سال 21دسمبر کو ریلیزکی جائے گی۔

وقت اشاعت : 11/12/2018 - 15:30:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :