نوجوان بھارتی اداکار ٹریفک حادثے میں جان گنوا بیٹھا

muhammad ali محمد علی بدھ 12 دسمبر 2018 00:25

نوجوان بھارتی اداکار ٹریفک حادثے میں جان گنوا بیٹھا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2018ء) نوجوان بھارتی اداکار ٹریفک حادثے میں جان گنوا بیٹھا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کا نوجوان اداکار ابھیمانیو رامانندن خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوجوان اداکار ابھیمانیو کیرالہ کے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کے بعد واپس جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو کر ہلاک ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ابھیمانیو کیرالہ کی موت کے وقت عمر 31 سال تھی، جبکہ وہ موسیقی کے شعبہ سے بھی وابستہ تھا۔

وقت اشاعت : 12/12/2018 - 00:25:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :