نواز، شہبازاور بابرہ شریف سے رشتہ داری نہیں ‘عمر شریف

مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا آپس میں انسانیت کا خوبصورت رشتہ ہے

بدھ 12 دسمبر 2018 12:43

نواز، شہبازاور بابرہ شریف سے رشتہ داری نہیں ‘عمر شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) سینئر اداکارعمر شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف ، شہبازشریف اور بابرہ شریف سے میری کوئی رشتہ داری نہیں البتہ مسلمان ہونے کے ناطے ہمارا آپس میں انسانیت کا خوبصورت رشتہ ہے ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بابرہ شریف فلم انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جو مجھے ذاتی طورپر سب سے زیادہ پسند ہیں انہوںنے حقیقی معنوں میں ایک بڑی اداکارہ کے طوپر اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت میرا مشن ہے اور جب تک زندہ ہوں اس پر کام کرتا رہوں گا۔دنیا میں انسان کے آنے کا مقصد بھی خدا کی رضا کے ساتھ اس کی مخلوق کی خدمت کرنا ہے اور مجھے خدا نے جہاں تک توفیق دی ہوئی ہے میں اس حد تک اس کار خیر میں مصروف ہوں اور خواہش ہے کہ آخری دم تک انسانیت کی خدمت کرتا رہوں ۔ عمر شریف نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ لوگ نجی محفلوں میں مذاق سے بابرہ شریف ، نوازشریف ، شہبازشریف اور عمرشریف کی آپس میں رشتے داریاں جوڑتے رہتے ہیں مگر مجھے برا نہیں لگتا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہم سب بھائی بھائی ہیں ۔
وقت اشاعت : 12/12/2018 - 12:43:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :