سنے پیکس کا پاکستان میں آئندہ سال 4 ڈی ایکس سینما تھیٹرز متعارف کروانے کا اعلان

بدھ 12 دسمبر 2018 13:10

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) جنوبی کوریا کی معروف سینما ٹیکنالوجی کمپنی ’’سی جے 4 ڈی پلیکس‘‘نے سنے پیکس کے زریعے پاکستان میں اپنے اوّلین دو4 ڈی ایکس تھیٹرز کا آئندہ سال آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کے مطابق کراچی میں اوشن ٹاور مال اور لاہور میں پیکیجز مال، کا اجراء 2019ء میں ہوگا۔ یہ اعلان سنے ایشیا ٹریڈ شو میں کیا گیا جو ہانگ کانگ کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوا۔

اعلان کے مطابق پیکیجز مال، لاہورمیں سنے پیکس کا مرکزی مقام، 10 اسکرین ملٹی پلیکس، ملک میں پہلا 4 ڈی ایکس تھیٹر ہوگا جبکہ اوشن مال کراچی میں 4 ڈی ایکس تھیٹر قائم کیا جائے گا۔نالج بائی لینز کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر سی ای اے سنے پیکس مریم الباشا نے کہا ہے کہ سنے پیکس میں ہمارا مقصد بیک وقت جدید تفریحی تجربہ و خدمات فراہم کرکے اپنے مہمانوں کو حیران کرنا ہے اور سی جے 4 ڈی پلیکس اِس ہدف کو پورا کرتا ہے،انھوں نے کہا کہ ہم پیکیجز مال میں اپنا پہلا تھیٹر کھولنے پر بہت زیادہ فخر محسوس کرتے ہیں جو کہ پاکستان میں سب سے بڑا ملٹی پلیکس ہے۔

(جاری ہے)

ہم اپنے عمدہ سینما ٹیکنالوجی فارمیٹ کو اِس طرح پیش کرنے کے لیے سنے پیکس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔4ڈی ایکس فلم بینوں کو ایک عمیق اور کئی احساس فراہم کرنے والا تجربہ دیتا ہے، یہ حاضرین کو حرکت، ارتعاش، آبی، ہوائی، برفانی، بجلی، خوشبو اور دیگر خاص اثرات کے ذریعے فلموں سے منسلک کرتا ہے کہ جو بصری آن اسکرین احساس کو بہتر بناتے ہیں۔

ہر4 ڈی ایکس 270 درجے زاویہ کا آڈیٹوریم حرکت سے لیس نشستوں کا حامل ہوتا ہے کہ جو 20 مختلف اثرات کے مطابق چلتی ہیں جو فلم کے اندر موجود احساس میں ڈوب جانے کے عمل کو بڑھاتے ہیں۔ 570 ہالی ووڈ اور مقامی فلمیں 4ڈی ایکس میں پیش کی جا چکی ہیں۔ اب تک 61 ممالک میں پھیلے 587 آڈیٹوریمز میں 68,000 سے زیادہ 4ڈی ایکس نشستیں موجود ہیں۔اسکرین ایکس دنیا کی پہلی ملٹی پروجیکشن تھیٹر ٹیکنالوجی ہے جو کسی تھیٹر مقام پر استعمال ہوتی ہیں، جو اسے سی جے 4ڈی پلیکس کا بصری طور پر سب سے گہرا تھیٹر تجربہ بنا رہی ہے۔

اسکرین ایکس فلم بینوں کو ایسے نظام کو استعمال کرکے فلم اسکرین کے ہر فریم سے آگے لے جاتی ہے جو فیچر فلموں کی تصاویر اور قبل از نمائش تشہیر کو تھیٹر کی بائیں اور دائیں دیوار تک پھیلا دیتا ہے جس سے ایک گہرا، پینورامک، 270 درجے کا بصری تجربہ ملا ہے۔ اب تک اسکرین ایکس دنیا بھر میں 184 اسکرینوںپر نصب ہوچکی ہے سنے پیکس نے اپنے کام کا آغاز 2006ء میں جناح پارک، راولپنڈی سے کیا تھا۔

اس وقت یہ 9 شہروں میں 7,400 نشستوں کے ساتھ 13 مقامات اور 44 اسکرینیں چلا رہا ہے جبکہ پاکستان میں انگریزی مواد کا سب سے بڑا تقسیم کار اور یونیورسل، پیراماؤنٹ، ڈریم ورکس، فوکس کی نمائندگی کرنے والا فٴْٹ پرنٹ ہے، سنے پیکس کا ڈجیٹل سروسز شعبہ ’’سنے فلِکس ‘‘ستمبر 2018ء میں لانچ کیا گیا۔سی جے 4 ڈی پلیکس اگلی جنریشن کی سینما ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی ایک معروف کمپنی ہے، جس کا صدر دفتر سئیول اور بین الاقوامی دفاتر لاس اینجلس اور بیجنگ میں واقع ہیں۔ کمپنی نے دنیا بھر میں تھیٹرز کے لیے بھرپور فلم ٹیکنالوجیز تخلیق کیں کہ جن میں '4ڈی ایکس'، 'اسکرین ایکس' اور '4ڈی ایکس مع اسکرین ایکس' شامل ہیں کہ جن سے صارفین فلموں کا اِس طرح تجربہ اٹھاتے ہیں جیسے پہلے کبھی ممکن نہ تھا۔
وقت اشاعت : 12/12/2018 - 13:10:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :