ہالی ووڈ بلاک بسٹر سپر ہیرو تھرلرفلم ان بریک ایبل سلسلے کی تیسری اور آخری فلم گلاس کا ٹریلر جاری

بدھ 12 دسمبر 2018 15:00

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) ہالی ووڈ بلاک بسٹر سپر ہیرو تھرلرفلم ان بریک ایبل سلسلے کی تیسری اور آخری فلم گلاس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایم نائٹ شیامالن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں ایک ایسے الجھے ہوئے شخص پر مبنی ہے جس کے 24مختلف روپ ہوتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں جیمز میک اوے،بروس ویلس،سیمیول جیکسن،اینیا ٹیلر،اسپینسر ٹریٹ اور چارلین ووڈرڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جیسن بلم اور ایم نائٹ شیامالن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 18جنوری 2019 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 12/12/2018 - 15:00:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :