انوشکا نے سلمان کے ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے کی تردید کردی

بدھ 12 دسمبر 2018 21:01

انوشکا نے سلمان کے ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے کی تردید کردی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) بھارتی ادا کارہ انوشکا شرما نے سلمان کے ساتھ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں کام کرنے کی تردید کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قیاس آرائیاں تھیں کہ انوشکا شرما کو سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی فلم میں کاسٹ کرلیا ہے جس میں وہ ایک بار پھر سلمان خان کے ساتھ کام کریں گی تاہم اداکارہ کی جانب سے سنجے لیلا کی فلم سائن کرنے کے حوالے سے تمام رپورٹس کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔

انوشکا شرما کی ٹیم نے اس حوالے سے ٹوئٹر پر وضاحت پیش کی کہ انوشکا، سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہیں تاہم فی الحال ان رپورٹس میں کوئی سچائی نہیں کہ انہوں نے ان کی کوئی فلم سائن کی ہے، گزارش ہے کہ ایسی خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ انوشکا شرما اور سلمان خان نے 2016 میں فلم ’سلطان‘ میں ساتھ کام کیا تھا جسے فلم بینوں نے قابل ستائش قرار دیا تھا۔
وقت اشاعت : 12/12/2018 - 21:01:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :