علی عطرے نے نئے فنکاروں کو گلوکاری کی تربیت دینے کیلئے اکیڈمی قائم کرلی

وہ آجکل مختلف گلوکاروں کے البم اورفلمی گیتوں کی دھنیں بھی ترتیب دینے میں مصروف ہیں

جمعرات 13 دسمبر 2018 12:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) موسیقار وجاہت عطرے مرحوم کے بیٹے علی عطرے نے نئے فنکاروں کو گلوکاری کی تربیت دینے کیلئے اکیڈمی قائم کرلی۔

(جاری ہے)

علی عطرے کا کہنا تھا میں نے جو فن اپنے والد سے سیکھا اسے آگے منتقل کرنے کیلئے وجاہت عطرے پروڈکشن کے نام سے اکیڈمی قائم کی ہے۔ کوشش ہو گی کہ موسیقی کے فروغ کیلئے دیانت داری سے اپنی خدمات سر انجام دوں۔موسیقار کا مزید کہنا تھا کہ وہ آجکل مختلف گلوکاروں کے البم اورفلمی گیتوں کی دھنیں بھی ترتیب دینے میں مصروف ہیں۔

وقت اشاعت : 13/12/2018 - 12:15:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :