بھارتی سپر اسٹاررجنی کانت 68 سال کے ہو گئے

جمعرات 13 دسمبر 2018 12:15

بھارتی سپر اسٹاررجنی کانت 68 سال کے ہو گئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) بھارت کے مقبول ترین اداکاروں میں شمار کئے جانے والے تامل سپر اسٹاررجنی کانت نے زندگی کی 68 بہاریں دیکھ لیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست کرناٹکاکے شہر بنگلورمیں12 دسمبر 1950 کو جنم لینے والے رجنی کانت نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1975میں ایک تامل فلم سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے فلمی دنیا کے اٴْفق پر چھا گئے۔

رجنی کانت اب تک ڈیڑھ سو سے زائد تامل اور ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا تے ہوئے ۔

(جاری ہے)

چار بار بہترین اداکار کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 2007 میں فلم شیوا جی میں ایک رول کے لئے انہوں نے 26کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا۔ کچھ برس عرصہ قبل انہیں کینسر بھی لاحق ہوا تھالیکن یہ مرض بھی ان کے حوصلوں کو کم نہیں کر سکا اور وہ جلد ہی صحت یاب ہو کر دوبارہ فلمی دنیا میں واپس آگئے۔رجنی کانت بالی ووڈ اداکارائوں دپیکا پڈوکون ،سوناکشی سنہا اور ایشوریہ رائے کے ساتھ کام کر چکے ہیں جبکہ حال ہی میں ان کی ریلیز ہونے والی فلم 2.0بھی کامیابی کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔

وقت اشاعت : 13/12/2018 - 12:15:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :