ٹی وی کے سینئر اداکار فرید نواز بلوچ کی 17ویں برسی پرسوں منائی جائیگی

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) ٹی وی کے سینئر اداکار فرید نواز بلوچ کی 17ویں برسی پرسوں (ہفتہ )کو منائی جائے گی ۔ ان کا شمار کراچی پی ٹی وی کے سینئر اداکاروں میں ہوتا تھا ، انہیں سنجیدہ اور مزاحیہ کردار ادا کرنے میں مہارت حاصل تھی اور سندھی وڈیرے کے کردار کرنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی ٹی وی کی بے شمار ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔فرید نواز بلوچ 15دسمبر 2001ء کو انتقال کر گئے تھے ۔ان کی برسی کی تقریب انکے صاحبزادے یاسر نواز کی رہائش گاہ پر منعقد کی جائے گی ۔ یادرہے کہ فرید نواز کی وفات کے بعد ان کے دنوں صاحبزادوں یاسر نواز اور دانش نواز نے ٹی وی پر کام کرکے اپنے والد کا نام زندہ رکھا ہوا ہے ۔

وقت اشاعت : 13/12/2018 - 13:36:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :