سنجے دت نئے سال کا جشن اور کرسمس عکسبندی کے دوران منائیں گے

جمعہ 14 دسمبر 2018 12:03

سنجے دت نئے سال کا جشن اور کرسمس عکسبندی کے دوران منائیں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت نئے سال کا جشن اور کرسمس کا تہوار کام کرتے ہوئے منائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنجے دت ان دنوں ہدایت کار آشوتوش گواریکر کی فلم ’’پانی پت‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں اور انہوں نے 60 روز تک فلم کی عکسبندی بغیر کسی وقفے کے جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے جس کے باعث وہ رواں سال کرسمس کا تہوار اور نئے سال کا جشن کام کرتے ہوئے منائیں گے جبکہ سنجے دت نے فلم میں اپنے کردار کے لئے سر منڈوا لیا ہے اور داڑھی رکھ لی ہے۔

وقت اشاعت : 14/12/2018 - 12:03:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :